16 جون 2010 - 19:30

برطانوی پارلیمنٹ میں خارجہ امورکی کمیٹی نے زوردیکر کہاہے کہ لندن کو واشنگٹن کی فرمانبرداری اور چاپلوسی ترک کردینی چاہئے

اہل البیت ((ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کی خارجہ امور کی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ عراق جنگ نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کے بارے میں برطانیہ کو اہم سبق سکھایا ہے اور یہ کہ برطانیہ کوواشنگٹن کی ہاں میں ہاں ملانے کی پالیسی اب ترک کرنا ہوگی

جہاں بھی برطانیہ کے قومی مفاد ٹکرائے وہاں امریکہ کو ’نا‘ کر دینی چاہیے۔ دارالعوام کی خارجہ امور سے متعلق سلیکٹ کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برطانیہ اور امریکہ کے درمیان خصوصی تعلقات کی گردان ختم کرنا ہوگی۔

برطانیہ امریکہ سے قربت ضرور رکھے مگر ہر معاملے میں اس کی تقلید ترک کردے۔ رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر مخالفت کے باوجود عراق جنگ کی وجہ سے برطانیہ کا تاثر واشنگٹن کے آلہ کار کے طور پر ابھرا اور یہ تاثر برطانیہ کے مفادات اور ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

.......

152/